کوٹری بیراج سے 6لاکھ 9ہزا 99  کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے‘پریتم داس 


حیدرآباد (نامہ نگار)سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھا رٹی (سیڈا ) کے MDپریتم داس نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان کو حیدرآباد میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا کہ کوٹری بیراج سے 6لاکھ 9ہزا 99 کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے ، جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 5لاکھ 83ہزار 882 کیوسک پانی گزر رہا ہے ، پچھلے ادوار میں کو ٹری بیراج سے 9تا 12لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر چکا ہے ، سیڈ ا کا عملہ 24گھنٹے بیراج اور بند کی نگرانی کر رہا ہے ، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے حیدرآباد شہر میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے ، MDسیڈا نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور تاجروں کو جامشورواور کو ٹری بیراج کا بھی دورہ کرایا ، جس پر نائب صدر اویس خان نے اطمینان کا اظہار کیا 
،جبکہ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک 601اموات ریکارڈ ہوئی ہیں اتنی بڑی آفات سے بے پناہ نقصانات ہوئے ہیں ، بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہونے اور مویشی ہلاک ہونے سے اربوں روپے کا سندھ کو نقصان ہواہے ، لاکھوں لوگ متاثر ہیں جو کہ مخیر حضرات اور تاجر برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری متاثرین کو خیمے ، مچھر دانیاں ، بیڈ شیٹ ، چارپائیاں ، خوراک ، پانی ، راشن بیگ مہیا کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر دل دہل جاتا ہے ، تاجر برادری سیلاب متاثر ین کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب کی موجودہ صورتحال سے شہری اور تاجر برادری پریشان ہیں ، سیلاب کی باز گشت سے لوگوں میں خو ف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر جنرل مینجر ٹرانسزیشن سیڈا مصطفی اجن ، سیکریٹری سیڈا خرم عزیز شیخ ، حیدرآباد چیمبر کے محمد اریب خان ، عمران سہروردی ، جنید ڈاہری و دیگر موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن