ڈاکو ئوں کاریسکیو  اہلکار،5افراد کا  ایف سی کے جوان،بھائی  پر تشدد 

 
کامونکی(نمائندہ خصوصی)  گاؤں دراجکے رہائشی ریسکیو ہلکار امجد جاوید   ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب جنید وسیم سکنہ سادھوکی نے  ساتھی کی مدد سے اْسے روک لیا اور اسلحہ کے بٹ مارتے ہوئے پندرہ ہزارروپے  اور موبائل فون چھین لیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء ڈیرہ بابا جانی کا امام مسجد محمد شریف مسجد کے باہراپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا جو چور لے گئے،علا وزہ ازیں گاؤں اکبر گھنوکی کا محمد عظیم خان جو کہ ایف سی میں تعینات ہے۔گذشتہ روز اپنے بھائی ذیشان کے ہمراہ حویلی مویشیاں میں جانوروں کو چار ہ ڈالنے میں مصروف تھا کہ اس دوران مشتاق ڈوگر،اشتیاق،دلدار اور دو نامعلوم افراد نے حویلی میں گھس کر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے دونوں بھائیوں عظیم خان اور ذیشان کو شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن