ہمارے تمام امیدوارالیکشن لڑیں گے، افواہوں پر کان نہ دھریں: رانا ناصر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قانونی فنکاریاں بند کریں اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں صدرچیمبر نے جھوٹی قسمیں کھائیں اور جھوٹے وعدے کئے ، عطا فرید اور عقیل احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرناسراسر ناانصافی ہے ان خیالات کا اظہار رانا ناصرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ محمد اسلم،عاصم انیس،عامر رحمان،سینئیر نائب صدر چیمبر آفاق ایوب،نائب صدر وقاص افضل، عقیل احمد،عطافرید،ظفر ڈار بشارت بٹ،فیصل ستار مغل ،رانا محمد اسلم و دیگر بھی موجود تھے رانا محمد ناصر نے کہا کہ ہمارے تمام امیدوارالیکشن لڑیں گے اس لئے افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں ، شیخ اسلم گروپ کے ساتھ ہیں اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی چھوڑ کر نہیں گیا فیڈریشن کے الیکشن میں شیخ اسلم کے صاحبزادے امیدوار ہوں گے سابق صدر چیمبر شیخ محمد اسلم نے کہا کہ قانونی طور پر ہر فورم پر جواب دیں گے عطا ء فرید گزشتہ 15سال سے چیمبر کے ممبر ہیں رہائش لاہور ہونے سے فرق نہیں پڑتا الیکشن لڑ نے کیلئے چیمبر کا ممبر ہونا ضروری ہے، چیمبر کا ممبر اگر انگلینڈ بھی رہتا ہو تو الیکشن لڑ نے کا حق رکھتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن