گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ون یو نٹی گروپ قائدین اور صنعتکارو تا جر برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشا اللہ کا میا ب ہو کر ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر ون یو نٹی گروپ کے نا مزد امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس ملک امین ناز،شیخ جواد شاہد ،افتخار احمد گوگا ،شہزاد اسلم انصاری ،حا جی غفور احمد ،عثمان یو سف ،ابوبکر بٹ اورکا رپوریٹ کلاس کے امیدواروں خالد تنویر ،عمیر پرویز،شیخ محمدنعیم ،رانا اختر علی ،عثمان یونس قریشی ،حمیس گلزار مغل،محمد قاسم مغل ،ملک محمد مردان نے کہا ہے کہ ون یو نٹی گروپ کا منشور کا روباری برادری کی بے لو ث خد مت اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ ون یو نٹی قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ کا میا ب ہو کر ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے صنعتکار اور تاجر برادری کے ساتھ انتخا بی مہم کے دوران ملا قاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ انتخا بی مہم کے دوران ون یونٹی گروپ کے نامزد امیدواروں کو ملنے والی پذیرائی سے مخا لفین کی شکست یقینی ہے با شعور بزنس کمیونٹی نے انتشار اور مفاد کی سیاست کو پروان چڑھانے والے مخا لفین کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔