گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) یوٹیلیٹی سٹورز پر شدید گرمی اور دھوپ میںشہریوں کی لمبی قطاریں، سستے گھی اور آٹے کیلئے رل گئے ، ایک شناختی کارڈ پر 2کلوگرام سے زیادہ گھی فراہم نہیں کیا جاتا شہریوں کے مطابق بعض سٹورز کی انتظامیہ سستا گھی عوام کو فرہم کرنے کی بجائے اپنے عزیزو اقارب اور سفارشی لوگوں کو دے رہی ہے یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر مرد و خواتین سارا سارا دن قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبو ر ہیں اور ان کیلئے کوئی سایہ یا شامیانہ موجود نہیں ،جناح روڈ پر دھلے چوک کے قریب واقع یوٹیلیٹی سٹور کے باہر قطار میں کھڑی ایک خاتون نے بتایا کہ سٹورز انتطامیہ سستا گھی آٹا اور چینی اول تو فراہم ہی نہیں کرتی اور اگر دو کلو گھی دیا جائے تو دیگر اشیا بھی زبردستی خریدنے پر مجبور کرتی ہے کسی بھی سٹورز پر دو سے زیادہ افراد ڈیوٹی پر مامور نہیں جس کی وجہ سے سامان کا ٹرک آنے کے صورت میں اشیا کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے ۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ سٹور انتظامیہ بعض اوقات ہمارے ساتھ بھکاریوں والا رویہ اختیار کرتی ہے ۔ عوام نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سبسڈائز گھی اور آٹا زیادہ مقدار میں فراہم کیا جائے کم ازکم ایک شناختی کارڈ پر 5کلو گھی دیا جائے اور یوٹیلیٹی سٹورز کی مانٹیرنگ کا نظام وضع کیا جائے ۔