لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جہاں انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق اس دوران برطانوی ہائی کمشنر کی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی تھی جبکہ ملاقات میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروںنے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ۔
برطانوی ہائی کمشنر کادورہ پی سی بی ہیڈکوارٹرز‘رمیز راجہ سے ملاقات
Sep 09, 2022