لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ریکارڈ 113 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے195 رنز پر ڈھیر ہوئی، سٹیوسمتھ نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیوی ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایڈم زمپا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کپتان کین ولیمسن 17 ، مچل سیٹنر 15 اور مچل بریسول 12 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔