قادیانی فتنے نے اسلام میں نقب لگانے کی ناکام کوشش کی:فیصل ندیم کیلانی

Sep 09, 2022

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) انگریز کے اٹھائے قادیانی فتنے نے اسلام میں نقب لگانے کی ناکام کوشش کی جسے جماعت اہلسنت کے علمانے سازش کو ناکام بنادیا ان خیالات کا اظہار علامہ فیصل ندیم کیلانی نے جامعہ مسجد حضرت جتی شاہ جمالؒ راہوالی میں سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت جماعت اہلسنت کے ڈویژنل آرگنائزر حافظ محمد اشرف رضا قادری نے کی، نقابت کے فرائض حافظ لقمان اشرف چشتی نے ادا کیے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسلام دشمن انگریز نے نا صرف غلام احمد قادیانی کا پودا لگایا بلکہ اس کی آبیاری اور حفاظت کرنے میں بھی کوئی کثر نہ چھوڑی لیکن اس وقت جماعت اہلسنت کے مشائخ اور علما ء نے نبوت کے جھوٹے دعویدار مرزا قادیانی سے مناظرے کرکے اس کو راہ افرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا اور اس کی نبوت کے جھوٹے دعوے کے ثبوت قران و حدیث کے مطابق فراہم کرکے اہل ایمان کو اس کے شر سے بچایا جبکہ قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار نیازی نے جیلوں کی قید و بند برداشت کرتے ہوئے 1974میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ، اس موقع پر علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل، محمد سرور انصاری، سیٹھ نصیر کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں