مریدکے(نامہ نگار) تحریک حرمت رسول کے زیر اہتمام گزشتہ روز مریدکے میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی۔ جس میں چاروں مکتبہ فکر کے جید علما کرام نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض تاجر و کنوینئر مریدکے حافظ عثمان نے ادا کئے جبکہ شرکت کرنیوالے علما میں تحریک حرمت رسول پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ‘ صاحبزادہ پیر سید ہارون علی گیلانی سجادہ نشین میاں میر‘ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان‘ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر عظیم سکالر مولانا جاوید قصوری‘ مولانا خالد سیف الاسلام وٹو‘ قاری سیف اللہ شاہ‘ مولانا بشیر احمد خاکی اور قاری ابو عبداللہ سلفی خصوصی طور پر نمایاں تھے۔مقررین نے کہا کہ آئین اور قانون مقدم ضرور ہے لیکن ختم نبوت ؐ کا تحفظ سب سے پہلے ہے۔ یوم ختم نبوت پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ آج امت مسلمہ کو پہلے سے بھی زیادہ اتحاد کی ضروت ہے۔کیونکہ قادیانی لابی یورپ اور امریکہ کیساتھ ملکر ختم نبوت کی شق پاکستان کے آئین سے ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ خاتم النبیین محمد ؐ کو آخری نبی تسلیم کرنااسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔