سرکاری ملازمین کی دودن کی تنخواہ کیوں کٹے گی؟

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیاہے رقم وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ 2022 میں جمع کرائی جائے گی وفاقی سرکاری ملازمین کے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ کی کٹوتی کی سمری کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لینے کی اجازت دے دی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے سمری کابینہ ارکان کو بھیج دی گئی ہے۔ وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں، سول آرمڈ فورسز، سویلین ملازمین ، کنٹریکٹ ملازمین ایم ایم پی ، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل اور فارن مشنر میں مقامی بھرتی ہونے والے ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے بینکوں، مالیاتی اداروں، ریگولیٹری اداروں، ٹیلی کام کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور اس طرز کے دیگر اداروں سے بھی رقم وصول کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن