پاکستان میں مزید بارشوں سے حالات بدترین ہونے کا خدشہ ، اقوام متحدہ نے خبردارکردیا

اسلام آباد : اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں  ، جس سے حالات کے بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مزید بارشیں ہونےکی توقع ہے، جس سے سیلاب متاثرین کی حالات مزید خراب ہوسکتی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور شمال میں گلیشیر پگھلنے سے آنے والے سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا اور کم از کم 1,325 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 466 بچے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن