زمبابوے پی ڈی پی پروگرام کی دریافت 8 کرکٹر لاہور پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے پی ڈی پی پروگرام کی دریافت 8 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔یہ تمام کھلاڑی چار ماہ تک قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔زمبابوے کے سابق کرکٹر ایلٹن چیگمبورا بھی ان کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں ۔یہ کھلاڑی لاہور قلندرز کے زمبابوے میں منعقدہ پہلے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں۔لاہور قلندرز نے گلوبل ٹی ٹین اور زمبابوے کرکٹ کے اشتراک سے زمبابوے کے تین مختلف شہروں میں کرکٹ ٹرائلز منعقد کروائے تھے۔ان ٹرائلز میں مجموعی طور پر 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔لاہورقلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا کہ زمبابوے کے پہلے پی ڈی پی پروگرام کی دریافت ان آٹھ کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کھلاڑیوں کی آمد سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ لاہور قلندرز دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کےلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...