لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن تیاری کرنے سے فرق پڑتا ہے۔ ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے، وہ زیادہ کرنےکی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہم بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں اسی طرح بھارت والے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔بھارت کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں، جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔ہمارے سب کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں، گراو¿نڈ میں ماحول مختلف ہوتا ہے، اوپنرز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، ورلڈ نمبر ون بنانے میں فاسٹ باﺅلرز کا بڑا ہاتھ ہے، فاسٹ باﺅلرز تمام ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف ٹارگٹ اتنا آسان بھی نہیں تھا کنڈیشنز پر بڑا انحصار ہوتا ہے۔ لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے، میرے لئے ایسی باتیں اہم ہوتی ہیں متحرک رہتا ہوں۔
موسم ہاتھ میں نہیں ‘بھارت کو ہرانے کیلئے محنت کرنا ہوگی : محمد رضوان
Sep 09, 2023