لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس منسوخ کردیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر نے عدم اعتماد کے اجلاس کو منسوخ کیا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کےخلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجہ میں پی ایچ ایف کانگریس کے بلوائے گئے اجلاس میں حیدر حسین کی حمایت میں 47 ارکان اجلاس میں شامل تھے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے والے ارکان کی جانب سے تحفظات کے اظہار کےساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے چیف الیکشن کمشنر پی ایچ ایف کے مشورہ پر اجلاس کو منسوخ کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کااجلاس منسوخ
Sep 09, 2023