ویمنز کرکٹ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلا ون ڈے 127رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 127رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔کراچی میں مہمان ٹیم نے 4وکٹوں پر292رنزبنائے ۔ میریزانے کیپ100رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں ۔ سونے لوئس 107رنز پر ناقابل شکست رہیں ۔نشرہ سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آﺅ ٹ کیا ۔ قومی ٹیم 165رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ عالیہ ریاض 49رنز پر ناٹ آﺅٹ رہیں ۔ نڈائن ڈی کلرک اور نونکو لولیکوملابا نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ میریزانے کیپ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ سیریز کا دوسرا میچ 11ستمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...