نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی بین المذاہب پاکستان و سرپرست اعلی امن کمیٹی تھانہ نارنگ چوہدری سخاوت علی ڈگرا نے کہا کہ ملک میں امن بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کےلئے امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ملک کی معاشی صورت حال پر گہری تشویش ہے تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ملک کی بہتری کےلئے لانگ ٹرم پالیسی کےلئے کردار ادا کریں ۔