شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگارخصوصی)منسٹری، سوئی نادرن مینجمنٹ اور ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائن لیمیٹڈ عامر طفیل کی ہدایت پر جی ایم سوئی گیس شیخوپورہ ریجن نے گیس چوری کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ میں ٹیموں کو تعینات کر دیا ہے جو گیس چوری کے حوالے سے دن اور رات کے اوقات کار میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن کریں گی۔گیس چوری کے خلاف متحرک ٹیمیں کمرشلز ، ڈمیسٹک ،ایکسٹینشن آف لائن،ڈائیریکٹ سپلائی اور ان لیگل شفٹنگ پر بھی کارروائی کرتے افسروں کو رپورٹ کرینگی۔ جی ایم سوئی گیس شیخوپورہ احسان اللہ بھٹی نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سوئی گیس چوری میں کسی قسم کا دبا¶ برداشت نہیں کیا جائے گا بلا تفریق گیس چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔