ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال میں عالمی دن برائے فزیوتھراپی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،جس میں ایم ایس گوجرانوالہ ٹیچنگ ہاسپٹل ڈاکٹر ارشاد اللہ گورایہ ،اے ایم ایسز ،ڈی ایم ایسز، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، وائی ڈی اے، فیکلٹی ممبران، سینٹری انسپکٹر،ٹریننگ کے لیے آنے والے طلباءاور فزیو تھراپی کا عملہ بھی شریک تھا،اس موقع پر مریضوں کی رہنمائی اور فزیو تھراپی طریقہ علاج سے آگہی کیلئے ایک کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کو فری ادویات اور ورزش کے بارے میں آگہی دی گئی۔