لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں جمہوریہ کرغزستان کے سفارت خانے نے 31 اگست 2023 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرغزستان کے 32 ویں یوم آزادی کی ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سفارتی برادری، پاکستانی حکومت کے حکام، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کرغزستان کے سفیر اولان بیک توتوئیف، سفارتی کور کے ڈین، تاجکستان کے سفیروں کے ہمراہ جمہوریہ کرغزستان کی آزادی کی 32ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ یمن، ملائیشیا، ویت نام اور دیگر،کرغزستان کے سفیر مسٹر اولان بیک توتوئیف نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں چیئرمین کرغزستان ٹریڈ ہاوس مہر کاشف یونس اور صدر ڈاکٹر شاہد حسن نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ پاکستان اورکرغزستان میں تجارت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسلام آباد کرغزستان کے 32 ویں یوم آزادی کی پر وقار تقریب
Sep 09, 2023