لاہور(نیوز رپورٹر) فزیو تھراپی سے آگاہی کا دن منایا گیا۔شالامار ہسپتال میں بھی اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،آگاہی واک کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں چیئرمین بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ شاہد حسین،چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان نے خصوصی شرکت کی۔پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر ،پرنسپل شالا مار الائیڈ ہیلتھ سکول ڈاکٹر رفعت جاوید فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی انچارج ڈاکٹر فرح شاہین، سٹاف اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔
شالامار ہسپتال ، فزیو تھراپی سے آگاہی واک
Sep 09, 2023