لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر معروف دینی سکالر ، متعدد کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے موجودہ پریشان کن حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے سنگین ترین حالات سے دوچار ہے۔ ہوشربا گرانی ، آمدنی محدود ، غریب اور نادار طبقہ کی چیخیں ساتویں آسمان پر ہیں۔ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے۔ سرکاری محکموں میں نوکر شاہی کی لوٹ مار جاری ہے۔ صاحب اختیار ، بے اختیار لوگوں پر عذاب بنے ہوئے ہیں جن کی تنخواہیں اور مراعات دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہیں ارد گر د کے کسی ملک میں ایسے حالات نہیں۔