لاہور پریس کلب ، ٹی پی ایل میںکلب ممبران کی گروپ انشورنس کا معاہدہ

Sep 09, 2023

لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور پریس کلب اور ٹی پی ایل لائف انشورنس کے مابین لاہور پریس کلب ممبران کی گروپ انشورنس کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ۔ معاہدے کے تحت پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 65 سال کی عمر تک کے ممبران انشورڈ ہو گئے ہیں جس کیلئے پریس کلب گروپ انشورنس کی مد میں ٹی پی ایل کو سالانہ55 لاکھ روپے ادا کرے گا جو اس سے پہلے ای ایف یو کو سالانہ74 لاکھ روپے ادا کیا جارہا تھا جبکہ معاہدہ سے کلب کو19 لاکھ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔اس کےساتھ ساتھ خدانخواستہ طبعی موت کی صورت میں 10 لاکھ جبکہ حادثاتی موت کی صورت مین 20 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں