شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ مستحسن ہے:محمد سرفراز خان

لاہور(نیوز رپورٹر)انجمن تاجران عمر چوک ٹاو¿ن شپ کے چیئرمین وسماجی رہنما محمد سرفراز خان نے حکومت کی جانب سے بجلی بچانے کیلئے کاروباری ادارے شام 6 بجے کرنے کے فیصلے کو مستحسن قرار دیاہے۔ رات گئے تک کاروبار کرنا اور صبح دیر تک کاروبار شروع کرنا بہتر نہیں۔ تاجر برادری اپنی عادات و اطوار اور اوقات کار کوبدلیں گاہک بھی وقت بدل لیں گے۔تاجر برادری احتجاج کی بجائے غور وفکر کرتے ہوئے حکومت کاساتھ دے۔ محمد سرفراز خان نے اس سلسلے میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن