اولیاءکرام کی تعلیمات سے توحید وسنت پر عمل کا درس ملتا ہے:مولانا امجد خان

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اولیاءکرام کی تعلیمات سے ہمیں توحید وسنت پر عمل کا کر نے کا درس ملتا ہے۔ حضرت علی ہجویری،مولانا حاجی امداد اللہ مہاجر مکی،حضرت بابا فرید،حضرت پیر مہر علی شاہ ،مولانا احمد علی لاہوری،حضرت سید عطا اللہ شاہ بخاری کی سیرت وکردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اولیاءکرام لوگوں کے قلب اور باطن کو پاک کرتے ہیں اور صرف اور صرف اللہ کی عبادت اور نبی کریم کی اطاعت کا درس دیتے ہیں۔ پاکستان کے اسلامی اور مذہبی تشخص کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اکابرین خصوصا حضرت پیر مہر علی شاہ، حضرت سید عطاءاللہ شاہ بخاری، حضرت مولانا احمد علی لاہوری کا کردار خود پڑھنے اور اپنی نسل کو اس سے آگاہ کر نے کی اشد ضرورت ہے۔ فتنوں کے دور میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اگلی نسل کو تیار کرنا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...