خالدفاروق کی زیر صدارت سول اکاونٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس ،پنشن رولزکی مذمت

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب سول اکاونٹس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر رانا خالدفاروق ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری اکرم ہانس‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ زوہیب‘ منیر احمد قادری اور دیگر عہدیداران کے علاوہ ارشاد شاکر اور نمائندہ خواتین سندس جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت وقت کی طرف سے وفاقی ملازمین کے پنشن رولز میں ترامیم کے نام پر معاشی قتل کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے اور اپنے مقصد میں کامیابی تک اسے جاری رکھنے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں حکومت وقت کی طرف سے پنشن رولز میں ظالمانہ ترامیم کی کوشش کی بھرپور مذمت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن