لاہور( این این آئی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا بہا ﺅمعمول کے مطابق ہے تاہم دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 14 ہزار اور اخراج 86 ہزار کیوسک اورچشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 67 ہزار اور اخراج 1 لاکھ 49 ہزار کیوسک ہے ۔دریائے جہلم راوی چناب اور ستلج میں پانی کا بہا ﺅ معمول کے مطابق ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے مطابق دریائے ستلج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں،متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو کھانا صاف پانی ،ادوایات اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے تدارک کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوںنے کہا کہ میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی تک ریلیف اقدامات جاری رہیں گے۔