اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جانی خیل خودکش حملے کے شہداءکے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہارِ افسوس کیا اور وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے 31 اگست کو بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاءسے بات کی۔ صدر نے نائب صوبیدار صنوبر علی ، حوالدار آفتاب احمد اور حوالدار محمد عارف کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے حوالدر محمد عمران ، سپاہی احمد علی ، سپاہی محمد حسیب اکبر کے ورثاءسے بھی فون پر گفتگو کی۔صدر عارف علوی نے سپاہی ذیشان نزاکت ، عبدالرشید اور وارث علی کے لواحقین سے بھی بات کی۔ صدر مملکت نے شہداءکو سلام پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہدائ کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔