آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر سستا ہوا‘ مزید کمی ہو گی: گورنر سندھ

کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔ اب ڈالر 300روپے سے اوپر نہیں جائے گا۔ سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن ضرور ہوگا۔ معاشی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ گورنر ہاﺅس میں کراچی کے صنعت کاروں اور تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا ہے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ عوام کو ریلیف کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعظم سے کراچی پر توجہ دینے کا کہا ہے۔ کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں ترقی ہورہی ہے۔ نگران حکومت کے اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ڈالر کی قیمت بتدریج نیچے آئے گی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعت کاروں، تاجروں کا اعتماد بحال ہوگا تو معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی، گذشتہ کئی دہائیوں سے کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...