لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ اتھارٹی کو کام کرنے سے روک دیا، حکم امتناعی جاری

Sep 09, 2023

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں رنگ روڈ اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ جگہ پر قبضہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے رنگ روڈ اتھارٹی کو کام کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رنگ روڈ انتظامیہ غیر قانونی طور پر اراضی پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، اس جگہ پر پہلے سے سٹے چل رہا ہے، عدالت رنگ روڈ اتھارٹی کو کام کرنے سے روکے، عدالت ہماری جگہ واگزار کروانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں