اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بےان مےں کہا ہے کہ لگتا ہے پیپلزپارٹی کے بارے مولانا فضل الرحمن کا بیان ان کی نظریہ ضرورت ہے، بت بھی کہیں کافر کافر '' اللہ کی قدرت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پہلے بھی انتخابات کیلئے تیار تھی اور آج بھی تیار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مئی میں بھی انتخابات کیلئے تیار تھی، پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنے نامزد امیدواروں کو ٹکٹ تک دے بھی چکی تھی، جن کے پاس امیدوار نہیں تھے انتخابات سے بھاگ رہے تھے، اسمبلیوں سے استعفے کے حوالے سے مولانا کی بات مانی جاتی تو عمران نیازی مضبوط ہوتا، مولانا صاحب کو دیر سے سمجھ آتا ہے کہ صحیح فیصلہ کیا تھا اور غلط کیا، پیپلزپارٹی کو خوشی ہوگی کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی آئین کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات کا مطالبہ کریں۔