لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءکا کہنا ہے کہ ن لیگ کو فروری میں عام انتخابات سے کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔ رانا ثناءنے سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں نواز شریف کی وطن واپسی کا بھی بتا دیا۔ جب ملک کو اور پارٹی کو ضروریات تھی نواز شریف بیٹی کا ہاتھ تھام کر مخالف دور حکومت میں واپس آئے اور جو سلوک نواز شریف کے ساتھ کیا گیا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے اور نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔