آسٹریلیا(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ایک نرسری سے قیمتی پودے اور بیج مسلسل کھائے جارہے تھے تو معلوم ہوا یہ ایک کوالہ بھالو کی واردات ہے۔ نیوساو¿تھ ویلز کے شہر لزمور میں واقع ’ایسٹرن فاریسٹ نرسری‘ میں یہ واردات ہوئی ۔ نگراں ہمفرے ہیرنگٹن نے بتایا یہاں سے قیمتی پودے کھائے جارہے تھے اور کچھ قیمتی بیج بھی غائب ہیں، ان کی قیمت 3800 ڈالر کے لگ بھگ تھی۔