تہران(این این آئی)ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں کم سے کم دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسندوں کی تازہ کارروائیوں میں ایران کے سرحدی صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک دور افتادہ گاﺅں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔