جامعات اپنی آمدن کا 5 فیصد مستحق طلباءکو سکالرشپ کیلئے مختص کریں: بلیغ الرحمان

 لاہور+ فیصل آباد (نیوز رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جامعات اپنی آمدن کا 5 فی صد مستحق طلبہ کے سکالر شپ کے لئے مختص کریں تاکہ سکالرشپ کی تعداد میں اضافے سے کم آمدن والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبا علم کی تشنگی کو بجھانے اور حصول علم کا سفر جاری رکھ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینٹ کے 50 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی کا بیس ارب سے زائد مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظور کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ہمراہ یونیورسٹی میں وسیع و عریض وویمن سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ پنجاب حکومت کے زیراہتمام پراجیکٹ پر 31 کروڑ روپے لاگت سے 55296 سکویئر فٹ پر قائم وویمن سپورٹس کمپلیکس میں ملٹی پرپز ہال، اولمپک معیار کا سوئمنگ پول، سکواش کورٹ، فٹنس سنٹر ودیگر سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے کھیلوں کے میدان میں بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ مزید برآں یونیورسٹی کی سینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہنر مند بنا کر ہی بہترین مستقبل کا حصول ممکن بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم اور علم کی بنیاد پر معیشت کے خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ زرعی یونیورسٹی نہ صرف تعلیم و تحقیق میں اعلیٰ مقام پر فائز ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھبین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی خداداد صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین انسان بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی فضاپیدا ہو گئی ہے جس کے لئے ہمیں برداشت، محبت اور اختلاف رائے کے احترام کے ماحول کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءمیں حکومت پاکستان نے تعلیم کے لئے 13ارب کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جسے 2018ءتک بڑھاتے ہوئے 120 ارب تک پہنچایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...