”گنج بخشِ فیضِ عالم، مظہر نورِخ±دا!“

معزز قارئین ! 5 ستمبر سے حضرت داتا گنج بخش سیّد علی ہجویری کا 980 واں سالانہ ع±رسِ مبارک شروع ہواجس کا افتتاح نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کِیا۔
 7 ستمبر کو ع±رس مبارک کا آخری دِن تھا ، جس میں حکومتی عمائدین اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے منتظمین اور پاکستان اور بیرون پاکستان سے ع±لماءو فضلاءاور حضرت داتا گنج بخش کے عقیدت مند صاحبان شریک ہ±وئے۔ رسماً نئی نسل کو بتانا پڑتا ہے کہ ” آپ اپنے والدین کے ساتھ باری باری غزنی کے دو محلوں ہجویر اور جلاب میں اقامت پذیر رہے، پھر آپ ہجویری اور جلابی کہلائے۔ 
 آپ کے پیر و م±رشد حضرت ابو الفضل بن حسن ختلی کے حکم سے ر±شد و ہدایت کا سِلسلہ شروع کرنے کے لئے لاہور تشریف لے آئے “۔ یہاں آپ درس و تدریس، تصنیف و تالیف میں مصروف رہے اور اپنی ”شہرہ آفاق تصنیف ”کشف ا±لمحجوب“ کا بڑا حصہ لاہور ہی میں لکھا۔
 ”کشف ا±لاسرار، منہاج ا±لدّین اور دیوانِ علیؓ“ بھی آپ ہی کی تصانیف ہیں۔ روایت ہے کہ ” کوئی شخص آپ سے ”دیوانِ علیؓ “مانگ کر لے گیا اور ا±س نے وہ اپنے نام سے مشہور کردِیا۔ ”سفینة الاوّلیاء“ میں شہزادہ دارا شکو ہ نے لاہور میں آپ کا وصال با کمال 454ھ بیان کِیا ہے۔ 
” خواجہ غریب نواز !“
587 ھ( 1191ئ) میں خواجہ غریب نواز، نائب رسول فی الہند ، حضرت معین ا±لدّین چشتی لاہور تشریف لائے اور مزار داتا صاحب پر چلّہ کشی کشی، پھر داتا صاحب کے بارے فرمایا کہ .... 
”گنج بخش، فیض عالم، مظہر ن±ور خ±دا!
ناقصاںدا پِیر کامِل، کاملاں را ،راہنما!‘ ‘ 
....O....
یعنی۔ ”حضرت داتا گنج بخش سیّد علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کا فیض سارے عالم پر جاری ہے اور آپ ن±ورِ خدا کے مظہر ہیں، آپ کا مقام یہ ہے کہ راہِ طریقت میں جو ناقص ہیں ان کے لئے پِیرِ کامِل اور جو خود پِیرِ کامِل ہیں ان کے لیے بھی راہنما ہیں“۔ 
معزز قارئین! خواجہ غریب نواز۔ عربی اور فارسی کے عالم و فاضل تھے۔ آپ کا دیوان فارسی زبان میں ہے۔
 حضرت داتا صاحب مزار پر چلّہ کشی کے بعد حضرت خواجہ صاحب نے اپنے م±رید ِ خاص ( جو بعد میں آپ کے خلیفہ بنے ) حضرت ق±طب ا±لدّین بختیار کاکی اور دوسرے م±ریدوں کو ساتھ لے کر چار پانچ سال تک ملتان میں رہے جہاں خواجہ صاحب اور ا±ن کے م±ریدوں نے ہندی زبان، ملتانی (سرائیکی ) پنجابی اور دوسری علاقائی زبانیں سیکھی تھیں اور ہاں! ”داتا“ ہندی زبان کا لفظ ہے؟ جِس کے معنی ہیں۔ ”دینے والا، سخی، فیاض، کریم ، رازق، خ±دا، فقیر، درویش!“۔
” علامہ اقبال !“
علاّمہ اقبال نے فرمایا کہ .... 
”سیّد ہجویر، مخد±ومِ ا±مّم!
مرقدِ ا±و، پِیر سنجر را، حرم!
بند ہائے کوہسار، آساں گِیسخت!
در زمینِ ہِند ت±خمِ سجدہ رِیخت!“
یعنی ”حضرت سیّد علی ہجویری ا±متّوں کے مخدوم ہیں۔ آپ کا روضہ خواجہ م±عین ا±لدّین چِشتی کے لئے حرم ہے۔ آپ نے حصولِ حق کی راہ میں حائل پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کردِیا اور ہندوستان میں اسلام کا بیج بودِیا۔ 
حضرت داتا گنج بخش نے ہندوستان میں اسلام کا جو بیج بویا ا±س کی آبیاری کی ، پھر دوسرے ص±وفیائے کرام کے فیض سے مسلمانوں نے الگ وطن کے خواب کی تعبیر حاصل کی! “۔ 
”لاہور میں مدفون دو بادشاہ!“
لاہور میں دو بادشاہ۔ خاندانِ غ±لاماں کے ، س±لطان قطب ا±لدّین ایبک اور م±غل بادشاہ۔ نور ا±لدّین جہانگیر بھی مدفون ہیں۔ قطب ا±لدّین ایبک کو ا±ن کی سخاوت اور فیاضی کی وجہ سے ” لکھ بخش / لکھ داتا“ کہا جاتا تھا اور نور ا±لدّین جہانگیر اپنی ”زنجیر عدل“ کی وجہ سے مشہور تھا لیکن مقبرہ جہانگیر ہی کے ساتھ اپنے مقبرے میں مدفون ا±ن کی چہیتی بیگم (شا عرہ) ملکہ نور جہاں نے تو اپنے اور اپنے مجازی خدا کے بارے میں پہلے ہی کہہ دِیا تھا کہ .... 
بَر مزارِ، ما غریباں، نَے چراغے، نَے گ±لے !
نے پَر ے، پروانہ سَوز د، نَے صدائے ب±لبلے!
....O....
یعنی ” ہم غریبوں کے مزار پر کوئی چراغ نہیں جلاتا اور نہ کوئی پھول چڑھاتا ہے ، یہاں (چراغ کی لو) سے نہ کسی پروانے کا پَر جلتا ہے اور نہ ہی یہاں ب±لبل کے چہچہانے کی آواز آتی ہے ! “۔
”حاضری کے آداب!“
معزز قارئین! صدیوں سے بھارت کے صوبہ راجستھان کے شہر اجمیر میں آباد میرے آباﺅ اجداد نے خواجہ غریب نواز، نائب رسول فی الہند، حضرت معین ا±لدّین چشتی کے دستِ مبارک پراسلام قبول کِیا تھا۔ قیام پاکستان اور ہجرت کے بعد ہمارا خاندان پاک ، پنجاب کے شہر سرگودھا میں آباد ہ±وا تھا۔ 
مَیں 1955ءمیں نویں جماعت کا طالبعلم تھا جب ، میرے والد صاحب ”تحریک پاکستان کے (گولڈ میڈلسٹ) کارکن“ رانا فضل محمد چوہان مجھے اپنے ساتھ لاہور لائے مَیں نے ا±ن کی قیادت میں پہلے احاطہ داتا دربار صاحب میں واقع خواجہ غریب نواز کی چلہ گاہ پر حاضری دِی اور پھر، بارگاہِ داتا صاحب میں ، پھر یہ میرا معمول بن گیا۔
” 18 دسمبر 2013ء! “ 
معزز قارئین ! ستمبر 1981ءسے میرے دوست ، گلاسگو کے ”بابائے امن“ ملک غلام ربانی کے بارے کئی بار بیان کر چکا ہ±وں ، جنہیں 2013ءکے اوائل میں ” مفسرِ نظریہ پاکستان“ جنابِ مجید نظامی نے برطانیہ میں ” نظریہ پاکستان فورم“ کا چیئرمین مقرر کِیا تھا۔ پھر کیا ہ±وا؟۔
 15 اگست 2013ءکو گلاسگو ہی کے چودھری محمد سرور گورنر آف پنجاب کا منصب سنبھال چکے تھے کہ ”18 دسمبر 2013ءکو ،مَیں نے اور ”بابائے امن “ نے گورنر ہاﺅس میں چودھری محمد سرور سے ملاقات کی تو وہ بولے کہ ”آج آپ ”دونوں بابے“ میرے ساتھ حضرت داتا گنج بخش کے دربار میں حاضری دیں گے! “ جب ہم وہاں پہنچے تو مَیں نے حسب معمول خواجہ غریب نواز نائب رسول فی الہند حضرت معین ا±لدّین چشتی کی چلّہ گاہ پر حاضری دِی۔
 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور ”بابائے امن“۔"Direct"بار گاہِ مزارِ داتا صاحب کی طرف چلے گے کچھ دیر بعد مَیں گورنر پنجاب اور ”بابائے امن“ کے ساتھ جا ملا تو گورنر صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ ”آپ کہاں چلے گئے تھے؟“ تو مَیں نے کہا کہ ’ مَیں تو"Through Proper Channel" ہی بارگاہِ حضرت داتا گنج بخش صاحب پر حاضری دیتا ہ±وں! “۔
 معزز قارئین !۔ براہ نوازش آپ میرے لئے د±عا کریں کہ ” مَیں حسب معمول بارگاہِ حضرت داتا صاحب میں حاضر ہو سکوں!“۔

ای پیپر دی نیشن