پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں آوٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی کٹ لانچنگ تقریب کا انعقاد

طاہر منیر طاہر
 گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں آوٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی کٹ لانچنگ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کا اہتمام سپورٹس کمیٹی کے ہیڈ نعیم رسول اور ان کے ساتھیوں نے کیا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن، ہیڈ آف پبلک رییلشنز ابو بکر امتیاز، نفر حسین، 16 ٹیموں کے کپتانوں، پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان، کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسرز اور کرکٹ کے شائقین نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹیموں کے کپتانوں کوباری باری سٹیج پر بلا کر منفرد رنگوں کی ٹی شرٹس دی گئیں اور سب کی موجودگی میں انعامی کپ کی رونمائی بھی کی گئی، جسے دیکھ کر ہال میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔ کٹ لانچنگ تقریب میں موجود حاضرین سے نعیم رسول، زاہد حسن، ابو بکر امتیاز، طاہر منیر طاہر اور کچھ دیگر لوگوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے سپورٹس کے فروغ کے لئے احسن اقدامات کئے ہیں جس کی مثال حالیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہے- سپورٹس کمیٹی کے ہیڈ نعیم رسول نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپانسرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیلوں کے مقابلے 16 ٹیموں کے درمیان پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی دونوں گروانڈز میں ہوں گے اور شائقین کو کرکٹ کے دلچسپ میچزدیکھنے کو ملیں گے۔ میچز کے آخر میں کامیاب اور نمایاں کھیل پیش کرنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے- کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران لائیو ریکارڈنگ، انٹرنیشنل سکور اپ ڈیٹنگ اور امپا ئرنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

پاکستانی باکسر تیمور خان کو پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایک شناختی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ تیمور خان ایک پاکستانی باکسراورایشین باکسنگ فیڈریشن ہیوی ویٹ چیمپئن ہیں- جنہوں نے حال ہی میں دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا کانٹی نینٹل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ تیمور خان نے جسکرن سنگھ کو پہلے راو¿نڈ میں تکنیکی ناک آو¿ٹ میں تیس سیکنڈز میں شکست دی جو ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (WBA) کلر ورلڈ کپ ورلڈ ٹور کا حصہ تھا۔ اس موقع پر سفیر ترمذی نے تیمور خان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ پاکستان کی صلاحیتوں کی روشن مثال ہیں۔ سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی نوجوانوں میں کھیلوں کے مضبوط کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جو نہ صرف جسمانی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے


 بلکہ اس طرح کی کامیابیوں کے ذریعے قومی فخر کو بھی بلند کرتا ہے۔ تیمور خان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ان کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی ان لوگوں کےلئے لامتناہی امکانات کا منہ بولتا ثبوت ہے جو اپنے خوابوں کےلئے سخت محنت کرتے ہیں اور ملک کے لئے نیک نامی کا با عث بنتے ہیں اس موقع پرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی کے ہیڈ نعیم رسول، عبدالباسط ، شاہد جمیل قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی پریس قونصلر شازیہ سراج، صحافی اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن