مودی کو ا یک اور دھچکا‘ صدر سپین کی جی 20 اجلاس کیلئے بھارت آمد سے معذرت

میڈرڈ (این این آئی) سپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اب وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم بھارت نہیں جا سکوں گا۔ طبیعت بہتر‘ خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ جی 20 سمٹ میں سپین کے نائب صدر اور وزیرِ خارجہ شرکت کریں گے۔ اس اطلاع سے یکے بعد دیگرے مودی سرکار کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...