32اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئیں، 5کی کم، چینی کی پہلی ڈنل سنچری: ادارہ شماریات

 اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ملک کے اندر تسلسل کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.96 فیصد کا اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ 26.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اس ہفتے کے دوران ٹماٹر، دال مسور چینی لہسن گڑ دال مونگ پیاز اور چنے کی دال مہنگی ہوئی، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، چکن کوکنگ ائل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ایک ہفتے کے دوران 32 ائٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور پانچ ائٹمز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں پیاز 3.4 فیصد، دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2، ایل پی جی 5.1 اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا ہے، جبکہ چکن 3.2 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد سستا ہوا۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں26.41فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 23.86فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 28.14فیصد بڑھی ہے۔29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 29.41فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں 27.30فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ، مختلف شہروں میں چینی 180 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہوگئی۔حالیہ ہفتے مختلف شہروں میں چینی 180 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہوئی، پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔رپورٹ کے مطابق پشاور اور کوئٹہ میں چینی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی، راولپنڈی اور کراچی میں چینی 195، اسلام ا?باد، خضدار میں 190 فی کلو میں دستیاب تھی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل ا?باد، ملتان، حیدرا?باد، سکھر اور بنوں میں چینی 180 روپے کلو میں فروخت ہوئی جبکہ لاہور، لاڑکانہ میں 185، سرگودھا 176 اور بہاولپورمیں چینی کی قیمت 175 روپے کلو رہی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...