لاہور (نامہ نگار) لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے جناح ہاو¿س حملے کیس میں مطلوب پی ٹی آئی کے اشتہاری عہدیداروں کی جائیدادیں منجمد کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ملزمان کی جائیدادوں اور بنک اکاو¿نٹس کو منجمد کرنے کے لئے ان کی جائیدادوں کی ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور کے نام خط میں پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کی جائیدادوں اور بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ خط کے مطابق دفعہ 88 کے تحت ملزموں کی جائیدادیں منجمد کرنے کی کارروائی کی ضرورت ہے۔ جن رہنماو¿ں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر نیازی، واثق قیوم، اسد زمان اور امتیاز شیخ، حافظ فرحت، غلام عباس، علی حسن، سعید احمد، شفقت امین، عندلیب عباس، احمد خان نیازی، خالد گجر، ملک کرامت کھو کھر اور دیگر بھی شامل ہیں۔