القادر ٹرسٹ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

Sep 09, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کی درخواست پراسس نہ کئے جانے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اپریل 2023 میں ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی گئی،قانون کے مطابق نوے دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے،نوے دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر کوئی پراسس نہیں کیا گیا،عدالت نے کہاکہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں