ملک بھر میں ریلیاں‘ کانفرنسز‘ یوم تحفظ ختم نبوت جوش و جذبہ سے منایا گیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت روایتی مذہبی جوش و خروش اور عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ وابستگی کے عہد کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں ریلیاں‘ کانفرنسز اور اجتماعات‘ عالمی مجلس ختم نبوت ‘ جمعیت علماءپاکستان‘ جمعیت اہلحدیث اور جمعیت احرار کے زیراہتمام منعقد کی گئیں۔ علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور قادیانیوں کے عقائد اور ان کی ریشہ دوانیوں سے عوام الناس کو آگاہ کیا جبکہ ملک کے مختلف شہروں لاہور‘ پشاور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ ملتان‘کوئٹہ‘ چنیوٹ وغیرہ میں اس حوالے سے ختم نبوت کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنسز اور ر یلیوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا حافظ پیرناصرالدین خان خاکوانی، نائب مراءمرکزیہ مولانا خواجہ عزیز احمد، مولانا سید محمدسلمان بنوری، ناظم اعلی مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا، مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالواحد قریشی، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا اشرف گجر، پیررضوان نفیس، مولانا خالد محمود، مولانا سمیع اللہ، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق ودیگر علمائے کرام نے کہا کہ دنیا بھر میں کفریہ طاقتیں عموماً اور قادیانی گروہ خصوصاً مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور دین سے برگشتہ کرنے میں مصروف ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و عقیدت مسلمانوں کا وہ ہتھیار ہے جس کی بنا پر مسلمان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔ جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام جامعہ المرکزالاسلامی والٹن روڈ لاہور میں” تاجدار ختم نبوت کانفرنس“ کے عظیم الشان اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکا برین اہلسنت و شہدائے ختم نبوت کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج دنیائے اسلام کے مسلمانوںکا با لعموم اور پاکستانی قوم کا بالخصوص سر فخر سے بلند ہے قادیا نیت ایک فتنہ ہے مغربی و استعما ری قوتو ں کے دبا ﺅ پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات میں کسی بھی قسم کے ردّ و بدل کی سخت مز احمت کی جائے گی ، مرزا قادیانی گروہ کی دین اسلام کے خلا ف کی جا نے والی سازشوں سے عوام کو ہو شیا ر کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ یہو د و نصا ریٰ کے آلہ¿ کار قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے سر گرم عمل ہے جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے، تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا عظیم الشان اجتماع جمعیت علماءپاکستان کے چیئرمین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر کی صدارت اور حافظ نصیر احمد نورانی کی نظامت میں منعقد ہوا۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ میاں تنویر احمد نقشبندی،پروفیسر متین خالد ،علامہ ظہور احمد جلالی،صاحبزادہ رضا ئے مصطفےٰ،علامہ عمران الحسن فاروقی،مفتی محمد تصدق حسین،علامہ غلام مصطفےٰ سلطانی،علامہ اظہر حسین فاروقی،مفتی حبیب الر حمن ہزاروی ،مرزا محمد تجمل بیگ،صاحبزادہ محمد ارشد نعیمی،صاحبزادہ حامد حسین،قاری لیاقت علی رضوی ،مولانا اشرف علی سعیدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔کانفرنسکے مہمانان خصوصی میںپیر محمدمسعود احمد فریدی،پروفیسر محمد یوسف آرائیں،صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی،مولانارشید احمد رضوی ،محمد ارشد مہر، حافظ محمد سلیم اعوان، اسلام دین خان، ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد یوسف انصاری، مفتی ممتاز احمد ربانی ، مولانا نعیم جاوید نوری، مولانا عطاءالرحمن نقشبندی، مولانا اعظم قادری، پروفیسر اکرم جاوید، علامہ سعید احمد نعیم، مفتی محمد اشرف قادری، مولانا حاجی شوکت علی شامل تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے اور ختم نبوت کے مسئلہ پر کوئی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف کے زیب سجادہ پیر میاں تنویر الحسن نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہر دور میں ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے عظیم قربانیاں دیں ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام 7ستمبر 1974ءکے عظیم اور تاریخ ساز فیصلے کی یاد میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس ایوان احرار نیو مسلم ٹاو¿ن میں لاہور کے صدر حاجی محمد ایوب میر کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنماء، وکلاء اور دانشور حضرات نے شرکت و خطاب کیا۔قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس احرار اسلام تحریک ختم نبوت کی بانی جماعت ہے جس کا بنیادی محور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہے۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کی اپیل پر لاہور،سمیت دیگر اضلاع میں یوم دفاع عقیدہ ختم نبوت منایا گیا۔اس موقع پرعلماءو خطباءنے ”عقیدہ ختم نبوت او رد قادیانیت“کے عنوانات پر خطبہ جمعہ دیا۔ علمائے مشائخ نے قادیانیوں کے کفریہ عقائد کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاک مسلم امہ ختم نبوت ، ناموس رسالت کے دفاع اس کے تحفظ کیلئے سر دھڑ کی با زی لگا دے گی لیکن ان پر کوئی آنچ آنا گوارا نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن