لاہور(نیٹ نیوز) لاہور میں دوسرے روز بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا۔ آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں، 20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2 ہزار 840 روپے ہوگئی۔چکی آٹا بھی 10 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، چکی آٹے کی فی کلو قیمت 170 سے بڑھا کر 180 روپے ہوگئی ہے۔