انتخابی نتائج کی وصولی کیلئے مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری ہیں۔اس حوالے سے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا گیا۔ الیکشن کمشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دیئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14 تا 16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ریجنل‘ صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کوجولائی میں ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ الیکشن کمشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرے گا۔ واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری 2024ءکے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...