کینسر ٹیسٹ کلیئر، نواز شریف سے پہلے پاکستان جاﺅں گا: شہباز شریف

Sep 09, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آ گیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔ لندن میں شہبازشریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر سپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔ شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔ ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔ شہباز شریف کو 2000ءمیں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003ءمیں نیو یارک کے سلوئن کیٹرنگ ہسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیر علاج رہے تھے۔ شہباز شریف کینسر کے علاوہ دیگر ٹیسٹ کرانے کے تقریباً 10 روز بعد وطن روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے کینسر کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہو گئے ہیں۔ میں نواز شریف سے پہلے پاکستان جا¶ں گا۔ جتنا ڈالر نیچے آئے گا ہماری معیشت کیلئے بہتر ہوگا۔

مزیدخبریں