اسلام آباد (نامہ نگار) نگراں حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے بڑھا دیے۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی۔ اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔