ایف آئی اےکو اہم اختیارات مل گئے

 ایف آئی اے کو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے اختیارات مل گئے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ ایف آئی اے ڈالر، چینی، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرے گی، ایگزٹ، انٹری پوائنٹس پر کرنسی اسمگلنگ پر کارروائی کرسکے گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روز کی بنیاد پر رپورٹ بھیجیں گے۔وزارت داخلہ تمام زونل ڈائریکٹر روز تفصیلات ہیڈ کوارٹرز فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹریٹ سے انسپکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے تمام زونل ڈائریکٹرز کو بھی ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن