رواں ہفتے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث ہونے والی اموات میں ایک نوبیاہتا جوڑا بھی شامل ہے جو اپنی موت سے تین ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ ترکیہ میں سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں میں سے ہر ایک کی ایک اپنی الگ کہانی ہے لیکن کے ڈاکٹر سلمان باگیشلار اور ان کی اہلیہ مہربان کی موت کے واقعے نے ہر ایک کو صدمے سے دوچار کیا ۔ دونوں تین ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔