ہیلپ لائن 15 ‘رواں سال وارداتوں کی کالز میں کمی  

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے آٹھ ماہ کی رپورٹ جاری کر دی ۔سنگین وارداتوں، سٹریٹ کرائم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی کالز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پراپرٹی بارے موصولہ کالز میں 11 فیصد کمی ، رابری کی کالز میں گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد کمی، گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں کی 15 کی کالز میں 20 فیصد، کاریں چوری کی وارداتوں میں 23 فیصد ‘ موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں 20 فیصد کمی ، وہیکلز چھیننے کی وارداتوں کی 22 فیصد کمی، پراپرٹی کے رجسٹرڈ کیسز میں 11 فیصد کمی ، ڈکیتی کے رجسٹرڈ کیسز میں 34 فیصد ‘ رابری کے رجسٹرڈ کیسز میں 15 فیصد کمی ‘ گاڑیاں چھیننے کے رجسٹرڈ کیسز میں 23 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کے کیسز میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔ منشیات فروشوں کیخلاف 9 فیصد زیادہ مقدمات درج کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن