شہدائے پولیس ماتھے کا جھومر‘اہلخانہ کی ویلفیئر ترجیح ہے : آئی جی پنجاب 

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء پولیس کی فیملیز کی مشکلات میں ازالے کیلئے بھرپور ترجیحی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع ساہیوال کے 27 شہداء کی فیملیز کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دئیے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں ساہیوال ضلع کے شہداء کے اہلخانہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوںنے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن