این اے 117 میں ترقیاتی کاموں پر شہریوں کا عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر

لاہور (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے انتخابی حلقے این اے 117 میں ترقیاتی کاموں میں عملی پیشرفت کے بعد عوامی مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ شاہدرہ کے اطراف میں کاروباری برادری کے دیرنیہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے سروس روڈ کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جس کے رد عمل میں شہریوں نے وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حلقہ این اے 117میں  کوآرڈینیٹر  خالد محمود نے  مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے مجاز افسران سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن